‘گوادر میں جاری احتجاج ہمارے ملک میں ایک نئے باب کی نمائندگی کرتا ہے’

(قدرت روزنامہ)شہباز شریف کا کہنا ہےکہ گوادر میں جاری احتجاج ہمارے ملک میں ایک نئے باب کی نمائندگی کرتا ہے . مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرجاری اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ لوگوں کی ملکیت اور قیادت میں، یہ آئین پاکستان کے ذریعے ضمانت دیے گئے بنیادی حقوق کی جدوجہد میں ایک اہم واقعہ ہے .

انہوں نے مزید کہاکہ میں حکومت سے کہتا ہوں کہ عوام کی آواز سنیں اور ان کے مسائل کو فوری حل کیا جائے! اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ میں نے گوادر کے محنتی ماہی گیروں کے انتہائی جائز مطالبات کا نوٹس لیا ہے . انہوں نے مزید کہاکہ گوادر میں ٹرالروں سے غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف سخت ایکشن لیں گے اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی اس حوالے سے بات کریں گے . . .

متعلقہ خبریں