وفاقی معاون خصوصی سیاسی امور شہباز گل نے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے . جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی، پیٹرول کی نئی قیمت 140 روپے82 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگی . ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 137روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگی . اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 109روپے 53 پیسے ہوگی . اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں7 روپے کمی کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت107 روپے 6 پیسے ہوگئی ہے . پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل آئندہ 15 روز کیلئے کیا گیا ہے . نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا . واضح رہے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے فی لٹر کمی کی تجویز دی تھی . لیوی ٹیکس بڑھانے کی صورت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی 8 کی بجائے 4 روپے پر آ جائے گی . اوگر کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کمی تو ہوئی لیکن پھر اس میں اضافہ بھی ہوا . اوگرا نے اپنی تجاویز تیار کر لی ہیں جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 8 سے 10 روپے فی لٹر کمی ہو سکتی ہے اگر لیوی بڑھائی بھی جانی ہے تو پھر یہ قیمتیں 4 روپے تک بھی کم ہو سکتی ہیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں7 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا ہے، پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں7 روپے کمی کردی گئی . تفصیلات کے مطابق حکومت نے عوام کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خرشخبری سنا دی ہے .
متعلقہ خبریں