عوامی مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دینگے، میئر کا تاج جے یو آئی کے سر سجے گا: مولانا عبدالواسع

بلدیاتی انتخابات میں تاخیری حربے مخالفین کی شکست کا ثبوت ہیں، کوئٹہ کے مسائل کا حل جے یو آئی کے پاس ہے: کونسلرز کنونشن سے خطاب


کوئٹہ( ڈیلی قدرت کوئٹہ)جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے زیرِ اہتمام شالکوٹ میرج ہال، لنک سبزل روڈ کوئٹہ میں ایک عظیم الشان کونسلرز کنونشن منعقد ہوا، جس کے مہمانِ خصوصی جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و سینیٹر مولانا عبد الواسع تھے۔ کنونشن سے جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، بلوچستان صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حاجی بشیر احمد کاکڑ، حافظ مسعود احمد، ٹاون کمیٹیوں کے چیئرمینز حاجی قاسم خان خلجی، رحیم الدین ایڈووکیٹ، مولانا محمد شعیب جدون، صفی اللہ مینگل، عبدالصمد حقیار اور جے ٹی آئی کے صوبائی صدر حکمت اللہ کاکڑ سمیت دیگر رہنماں نے خطاب کیا۔کنونشن میں اراکینِ اسمبلی میر زابد ریکی، ڈاکٹر محمد نواز کبزئی، سید آغا ظفر، راوی پہوجہ، صوبائی و ضلعی مجلسِ عاملہ کے اراکین، ضلع بھر سے نامزد امیدواران، بلا مقابلہ منتخب کونسلرز اور چاروں ٹانز، تحصیلوں، یونین کونسلز اور وارڈز کے عہدیداران و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبد الواسع نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں میدان چھوڑ کر عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹانے والی قوتیں دراصل جمعیت علما اسلام کے عوامی نمائندوں کا سامنا کرنے کی سکت نہیں رکھتیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوامی تائید واضح طور پر جمعیت علما اسلام کے حق میں ہے، اسی لیے مخالفین یقینی شکست دیکھ کر تاخیری حربوں کا سہارا لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فارم 47 جیسے ہتھکنڈوں اور تمام تر رکاوٹوں کے باوجود جمعیت کے کارکنان جس حوصلے، نظم و ضبط اور قربانی کے جذبے کے ساتھ میدان میں موجود ہیں وہ قابلِ تحسین ہے، اور جمعیت کسی صورت عوامی مینڈیٹ کو چوری نہیں ہونے دے گی۔انہوں نے غیر اسلامی، غیر آئینی اور عوام دشمن قانون سازی کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام، ملک اور عوام کے مفاد کے خلاف کسی بھی قانون سازی کو جمعیت علما اسلام کبھی قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے بلوچستان کے وسائل، معدنیات اور سرزمین پر کسی قسم کے سمجھوتے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے وسائل پر سب سے پہلا حق یہاں کے عوام کا ہے، اور جمعیت علما اسلام اس حق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔ انہوں نے اٹھائیس ویں ترمیم سے متعلق خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کسی بھی کوشش کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوئٹہ کے میئر کا تاج جمعیت علما اسلام کے سر سجے گا۔ نعروں، دعوں اور مصنوعی مینڈیٹ کا دور ختم ہو چکا ہے، اب عوام منشور، دستور اور عملی کارکردگی کی بنیاد پر فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کارکنان، عہدیداران اور امیدواران کو ہدایت کی کہ وہ اتحاد، محبت اور اخوت کے پیغام کے ساتھ منظم انداز میں گھر گھر جا کر عوام سے رابطہ کریں، ان کے مسائل سنیں اور جمعیت علما اسلام کے منشور کو عام کریں، تاکہ بلدیاتی انتخابات میں پرامن اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے عوامی خدمت کا نیا باب رقم کیا جا سکے۔ کہ زمینی حقائق اس بات کے گواہ ہیں کہ عوامی طاقت جمعیت علما اسلام کے ساتھ ہے، جبکہ موجودہ حکمران طبقہ عوامی اعتماد کھو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل طاقت اسٹریٹ پاور اور عوامی حمایت ہے، اور آج یہ طاقت جمعیت علما اسلام کے پاس ہے۔ انہوں نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر قومی و صوبائی اسمبلیوں میں بیٹھے اراکین واقعی صاف و شفاف انتخابات پر یقین رکھتے ہیں تو یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر آ کر مقابلہ کریں، عوام خود فیصلہ کر دیں گے۔ضلعی سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس نے کہا کہ کے تمام بے قاعدگیوں اور غلطیوں سے بھرے ہوئے سسٹم کے باوجود ہمارے امیدوار میدان عمل میں ہیں ۔

WhatsApp
Get Alert