ملک دشمنوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے، شیخ رشید

(قدرت روزنامہ)شیخ رشید احمد کا کہنا ہےکہ آج کے دن ہم نے عزم نو کرنا ہے کہ ملک دشمنوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے . وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہاکہ پاکستان کےخلاف مذموم مقاصد والےعناصر سے سختی سے نمٹیں گے .

سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور اور مشرقی پاکستان کی برسی پر وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے ان واقعات کو ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کےدن قوم شہدا کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتی ہے . ان کا کہنا ہےکہ ان واقعات کے شہیدوں نے قوم کو دشمنوں سے مقابلےکا نیا جذبہ دیا اور ہم نے دہشت گردی کا بھرپور مقابلہ کیا، حکومت نیشنل ایکشن پلان پر سنجیدگی سےعملدرآمد کررہی ہے تاکہ ایسے سانحات دوبارہ وقوع پذیر نہ ہوں . وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے بیان میں خبردار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کیخلاف مذموم مقاصد والےعناصر سے سختی سےنمٹیں گے . واضح رہےکہ 16 دسمبر 2014 کی صبح دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے 132 طالب علموں سمیت 141 افراد کو شہید کردیا تھا . . .

متعلقہ خبریں