پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ سے جنسی زیادتی اور ویڈیو بنانے کی کوشش، 2 ملزمان گرفتار

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ سے جنسی زیادتی اور ویڈیو بنانے کی کوشش، 2 ملزمان گرفتار . طالبہ کے شور مچانے پر 2 ملزمان بھاگنے میں کامیاب ہو گئے، واقعہ کا وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے نوٹس لیا گیا ہے .

تفصیلات کے مطابق لاہور میں جنسی زیادتی کی کوشش پر مبنی ایک اور کیس سامنے آیا ہے جس میں 4 ملزمان کی جانب سے یونیورسٹی کی طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ طالبہ پنجاب یونیورسٹی میں پڑھتی ہے جسے 4 اوباش نوجوانوں نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے . ملزمان میں سے 2 کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ لڑکی جانب سے شور مچانے پر 2 ملزمان بھاگ نکلے تھے . بتایا گیا ہے ملزمان کی جانب سے لڑکی کی ویڈیو بنانے کی بھی کوشش کی گئی . میڈیا رپورٹس کے مطابق جنسی زیادتی کے اس واقعہ میں ملوث ملزمان بھی پنجاب یونیورسٹی کے ہی طالبعلم ہیں . بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے لڑکی کو اغواء کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور ویڈیو بنانے کی کوشش کی تھی . پنجاب پولیس کی جانب سے یونیورسٹی طالبہ کو اغوا کرکے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے . اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز محمد عابد خان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے . دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیا ہے . وزیر اعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کی ہے اور ملزمان کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں