کہا تھا نہ پٹرول قیمتوں میں کمی کے بعد مہنگائی بھی کم ہوگی،فواد چوہدری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کہا تھا نہ کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوگی . سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آنا شروع آ جائیگی .

پٹرول مصنوعات کے بعد اب دیگراشیاء کی قیمتوں میں کمی کا رجحان آ رہا ہے . فواد چوہدری کے مطابق صحت کارڈ اورراشن رعایت جیسے منصوبے مہنگائی میں مزیدریلیف دیں گے لیکن اصل کامیابی یہ ہو گی کہ ہم نواز اور زرداری دور کے لئے گئے قرضوں سے جان چھڑا سکیں . . .

متعلقہ خبریں