’ہم کب شادی کررہے ہیں؟‘ کترینہ کی شادی کے بعد رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ سے کھلے عام پوچھ لیا لیکن جواب کیا ملا؟دلچسپ خبر

ممبئی (قدرت روزنامہ) کترینہ کیف اوروکی کوشل کی شادی کے بعد اداکار رنبیر کپور نے اپنی مبینہ محبوبہ اور اداکارہ عالیہ بھٹ سے پوچھ لیا کہ ہم کب شادی کررہے ہیں لیکن اداکارہ کے جواب سے قبل ہی فلمساز نے بات کاٹتے ہوئے کہا کہ  ’ آج کے دن ایک ہی تاریخ کا انکشاف کافی ہے، وہ فلم ’براہمسترا‘ کی تاریخ کی بات کررہے تھے جو آئندہ سال ریلیز ہونے جارہی ہے . تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں اپنی نئی آنیوالی فلم کے متحرک پوسٹر کی تقریب رونمائی کے دوران عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بھی موجود تھے ، اس دوران رنبیر نے عالیہ بھٹ کو چھیڑا اور طنز کرتے ہوئے پوچھا کہ ’ ’آپ کا لفظ ’آر‘ کے ساتھ کیا تعلق ہے“ .

یہ وہ سوال جو لوگ پہلے بھی آپ سے پوچھتے رہے ہیں، لوگ آپ سے لفظ آر کے بارے کیوں پوچھتے رہتے ہیں، عالیہ بھٹ شرمائیں لیکن کوئی جواب نہیں دیا . ہجوم کے نعروں کی گونج میں اداکارہ نے پھر کچھ یوں گویا ہوئیں” سچ یہ ہے کہ ’R‘ میری زندگی کا سب سے بڑا . . . ڈرامائی انداز میں خاموشی اختیار کی اور پھر بولی کہ نمبر 8ہے ، وہ فٹ بال جرسی پر موجود اور اپنے پسندیدہ نمبر کے بارے بات کررہی تھیں . عالیہ نے بھی اسی طرح کا سوال داغا کہ ان کی زندگی میں لفظ ’ اے ‘ کی کیا اہمیت ہے تو جواب میںا داکار نے پہلے امیتابھ بچن اور پھر فلم ڈائریکٹر ایان مکھر جی کا نام لے لیا . اس دوران دونوں کے درمیان وہاں موجود لوگوں سے سوال و جواب کا دلچسپ سیشن ہوا جس دوران اداکار نے ایک سوال پڑھاجس میں لکھا تھا کہ ” کیا ہم نے گزشتہ سال بہت سے لوگوں کو شادی کرتے نہیں دیکھا؟ میرا خیال ہے کہ اس سے ہمیں خوشی ہوگی “ چند لمحوں بعد اداکار اپنی گرل فرینڈ کی طرف مڑے اور پوچھا کہ ’ ہم شادی کب کرہے ہیں؟‘ . اداکارہ کی طرف سے کوئی جواب ملنے سے قبل ہی فلمساز نے بات کاٹ دی اور کہا کہ آج کے لیے ایک تاریخ کا اعلان ہی کافی ہے . . .

متعلقہ خبریں