’’او آئی سی کانفرنس کے دوران اسلام آباد میں موبائل فون سروس بند نہیں کی جائے گی بلکہ ۔۔۔‘‘شیخ رشید نے اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ’’اوگنائزیشن آف اسلامک کو آپریشن‘‘ کانفرنس کے دوران اسلام آباد میں موبائل فون سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے . وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں تاریخی او آئی سی کانفرنس ہونے جارہی ہے ، اسلام آباد میں ہفتہ اور پیر کے روز عام تعطیل ہو گی اور او آئی سی کانفرنس کے دوران موبائل فون سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، 40 سال کے بعد او آئی سی کانفرنس پاکستان میں ہونے جارہی ہے .

وزارت داخلہ، پولیس اور سی ڈی اے نے مل کر متفقہ طور پر موبائل فون سروس بندنہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے . . .

متعلقہ خبریں