عائشہ اکرم کے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے معاملے میں اہم پیش رفت

لاہور (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا . تفصیلات کے مطابق بتایا گیا تھا کہ گریٹر اقبال پارک کی متاثرہ عائشہ اکرم ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئیں .

شاہدرہ ٹول پلازہ کے قریب پہلے ایک کار نے عائشہ اکرم کو روکنے کی کوشش کی بعد ازاں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے ٹکر مار دی . مشکوک حادثے میں ٹک ٹاکر کے ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی . عائشہ اکرم کے ساتھ موجود محافظوں نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے . اب عائشہ اکرم کے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا . مقدمہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کے خلاف درج کیا گیا . ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ موٹر سائیکل ٹکر سے میں اور بھائی زخمی ہوئے . عائشہ اکرم نے کہا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے جان بوجھ کر ہمیں ٹکر ماری جس سے میں اور میرا بھائی زخمی ہوگئے . پولیس نے معاملے کے حوالے سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے . واضح رہے کہ گریٹر اقبال پارک ہراسگی واقعہ 14 اگست کو پیش آیا تھا، جب پارک میں موجود سینکڑوں افراد نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو بدترین جنسی ہراسگی کا نشانہ بنا ڈالا تھا، سرعام متاثرہ خاتون کے کپڑے تک پھاڑ دیے گئے تھے . بعد ازاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ہراسگی واقعے میں ملوث درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا تھا . تاہم اس واقعے میں نیا موڑ اس وقت آیا جب عائشہ اکرم نے اپنے ساتھی ریمبو پر الزامات لگائے اور کہا کہ وہ اسے بلیک میل کرتا تھا . گریٹر اقبال پارک بھی وہی لے گیا تھا . 08 اکتوبر 2021ء کو ریمبو کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی . ریمبو سمیت کل 8 افراد کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی . ملزمان کی تفتیش سی آئی اے پولیس کے سپرد کر دی گئی، ملزمان کو تھانہ لاری اڈہ سے سی آئی منتقل کر دیا گیا . اس سے قبل عائشہ اکرم نے انوسٹی گیشن پولیس کو تحریری بیان جمع کروایا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ گریٹر اقبال پارک جانے کا منصوبہ ریمبو نے ہی بنایا تھا . ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میری نازیبا ویڈیوز بنارکھی ہیں . ویڈیوز کی وجہ سے ریمبو مجھے بلیک میل کرتا رہا . ریمبو مجھے بلیک میل کرکے 10لاکھ روپے لے چکا ہے ، میں اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی . ریمبو اپنے ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے . .

متعلقہ خبریں