ملکی سالمیت اور عقیدہ ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، جے یو آئی ہر محاذ پر جنگ لڑے گی: مولانا عبدالواسع


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ )جمعیت علما اسلام بلوچستان کے امیر سنیٹر مولانا عبدالواسع نے کہاکہ جمعیت علما اسلام ہر محاذ پر شعائر اسلام عقیدہ ختم نبوت اور ملکی استحکام کی جنگ لڑے گی ہم کسی بھی صورت دین کی بنیادی اقدار اور وطن کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ملکی استحکام اور سالمیت ہر چیز سے مقدم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علما اسلام کوئٹہ کے سابق سیکرٹری اطلاعات و امیر نجم المدارس یونٹ مولانا طاہر توحیدی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی وفد میں جمعیت علما اسلام نجم المدارس یونٹ کے سرپرست مولانا محمد قاسم رکن شوری مولانا عبدالغفار امیر محمد شامل تھے اس موقع پر جمعیت علما اسلام کے صوبائی رہنما حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ رفیع اللہ کاکڑ بھی موجود تھے سنیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ آج کے پر فتن دور میں جہاں عالمی اور اندرونی قوتیں ہمارے دینی اقدار اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کر رہی ہیں، وہاں جمعیت علما اسلام کا کردار ایک مضبوط دیوار کی طرح ہے ہم نے ہمیشہ دین اور ملک کا دفاع کیا ہے اور آئندہ بھی اس راہ میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے زور دیا کہ ملک کی خوشحالی اور امن کا دارومدار اس کے نظریاتی استحکام پر ہے جب تک ہمارے نوجوان اور قوم دینی اقدار اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشار رہیں گے، کوئی بھی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ جمعیت علما اسلام پاکستان کو ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا عزم رکھتی ہے، جہاں ہر شہری کے حقوق کا تحفظ ہو اور اسلامی قوانین کی بالادستی قائم ہو

WhatsApp
Get Alert