دیپیکا پڈوکون پہلی بار فلم ’83‘ دیکھ کر روئی تھیں، کبیر خان

(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کبیر خان نے انشاف کیا ہے کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون پہلی بار فلم ’83‘ دیکھ کر روئی تھیں . بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکبیر خان نے بتایا کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون پہلی بار فلم ’83‘ دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکیں تھیں اور پہلی بار فلم دیکھنے کے بعددیپیکا نے انہیں کال کی تھی‘ .

انہوں نے بتایا کہ’انہیں لگا تھا کہ دیپیکا نے انہیں غلطی سے کال کردی ہےکیونکہ وہ کال اُٹھانے کے بعد دیپیکا کو ہیلو کہہ رہے تھے تو سامنے سے کوئی جوب نہیں آرہا تھا بلکہ خاموشی تھی‘ . انہوں نے مزید کہا کہ’پھر اچانک دیپیکا بولیں کہ وہ بول نہیں پا رہی تھیں، دم گھٹ رہا تھا‘ . کبیر خان نے بتایا کہ’ دیپیکا نے کہا کہ وہ معذرت چاہتی ہیں، وہ بہت زیادہ خوش ہیں اور کچھ بھی بولنے کے قابل نہیں ہیں‘ . کبیر خان نے بتایا کہ ’ انہوں نے دیپیکا سے کہا کہ انہیں مزید کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ دیپیکا کی کہی ہوئی ایک لائن سمجھ گئے تھے کہ وہ فلم کے بارے میں کیسا محسوس کر رہی ہیں‘ . واضح رہے کہ اداکار رنویر سنگھ اس فلم میں بھارت کے سابق کرکٹر کپل دیو کا کردار جبکہ دیپیکا پڈوکون فلم میں کپل دیو کی اہلیہ رومی بھاٹیہ کا کردار ادا کرتی ہوئی نظر آئیں گی . کپل دیو کی زندگی پر بننے والی فلم ’83‘ کو جدہ میں زبردست داد موصول فلم کی کاسٹ میں رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے علاوہ طاہر راج بھاسن، جیوا، ثاقب سلیم، جتن سرنا، چراغ پاٹل، دنکر شرما، نشانت دہیا، ہارڈی سندھو، ساحل کھٹر، ایمی ورک، ادنی ناتھ کوٹھارے، دھیری کاروا، آر بدری اور پنکج ترپاٹھی بھی شامل ہیں . فلم ’83‘ کو رواں سال 24 دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا . یہ فلم ہندی کے علاوہ، تامل، تیلگو، کناڈا اور ملیالم زبان میں بھی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی . . .

متعلقہ خبریں