حکمران جیبیں بھرنے میں لگے ہیں، وفاقی و صوبائی حکومتیں عوام کو تحفظ دینے میں ناکام، مولانا فضل الرحمن جلد نئی پالیسی دیں گے: مولانا عبدالواسع

کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام واحد سیاسی و مذہبی جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملک کی سیاست پر توجہ دی ہے ملکی استحکام اور عوام کی برابری کے لیے کوشش کی ہے اور ان کوششوںکو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کریں گے وفاقی و صوبائی حکومت عوام کو تحفظ او ران کو ترقی دینے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سیاست ضرور کریں لیکن عوام کے مفاد پر کوئی سمجھوتہ کریں اور نہ ہی اس پر یقین کریں جمعیت علماء اسلام برسراقتدار آکر عوام کے مسائل حل کرنے پر ایک ایسی پالیسی اختیار کریں جو عوام خود اس کا اعتراف کریں‘یہ بات انہوں نے پارٹی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت مختلف بحرانوں کا شکارہے حکمران اس پر توجہ دینے کی بجائے جیب بھرنے کی پالیسی پر لگے ہوئے ہیں جو انکی ناکام پالیسوں کا منہ بولتا ثبوت ہے جمعیت علماء اسلام نہ پہلے اس طرح پالیسی پر خاموشی اختیار کی ہے اور نہ آئندہ کریں گے بلکہ عوا م کے مفاد کے لیے پارٹی کے مرکز ی امیر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن جلد پالیسی دینگے چاہئے کہ وہ احتجاج کی صور ت میں ہو یا مذاکرات لیکن خاموش بیٹھنا ملک کے ساتھ عوام کا بھی نقصان ہورہا ہے انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام واحد سیاسی و مذہبی جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملک کی سیاست پر توجہ دی ہے ملکی استحکام اور عوام کی برابری کے لیے کوشش کی ہے اور ان کوششوںکو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کریں گے وفاقی و صوبائی حکومت عوام کو تحفظ او ران کو ترقی دینے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سیاست ضرور کریں لیکن عوام کے مفاد پر کوئی سمجھوتہ کریں اور نہ ہی اس پر یقین کریں جمعیت علماء اسلام برسراقتدار آکر عوام کے مسائل حل کرنے پر ایک ایسی پالیسی اختیار کریں جو عوام خود اس کا اعتراف کریں۔
