تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے دھلے میں عامر نامی شخص دوسری شادی کررہا تھا کہ اس کی پہلی بیوی کو خبر ہوگئی . عامر کی اہلیہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ عین نکاح کے وقت پر شادی ہال پہنچ گئی . جہاں دونوں خاندانوں کے افراد گتھم گتھا ہوگئے . شادی ہال انتظامیہ نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے پولیس کو اطلا ع کردی . پولیس کا کہنا ہے کہ عامر نامی شہری کی 4 سال قبل شادی ہوئی پہلی بیوی سے 2 بچے بھی ہیں . عامر چھپ کر دوسری شادی کر رہا تھا کہ عامر کی بیوی کو علم ہوا تو وہ بچوں اور رشتے داروں کے ساتھ میرج ہال پہنچ گئی . پولیس نے دونوں خاندانوں کے افراد کو آپس میں صلاح ومشاورت کے لئے بلالیا . . .
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ) دوسری شادی کی حسرت دل میں ہی رہ گئی ، پہلی بیوی نے شادی ہال میں ہنگامہ کردیا . پولیس نے چار افراد کو گرفتار کرلیا .
متعلقہ خبریں