حکومت کی نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی ہے ، شہبازشریف

لاہور(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام حکومت کی نا اہلی کی سزا بھگت رہے ہیں . تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ہر گزرے دن کے ساتھ گیس کا بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے .

صنعتوں کو بھی گیس کی کمی کا سامنا ہے . ان کا کہنا تھا کہ عوام حکومت کی نا اہلی کی سزا بھگت رہے ہیں لیکن افسوس یہ ہے کہ حکمران اب بھی اپنی غلطی ماننے کو تیار نہیں . یاد رہے کہ شہبازشریف ا س سے قبل بھی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے رہے ہیں انہوں نے ایکبار پھر گیس کی کمی اور بڑھتی مہنگائی کو حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ قرار دیا . . .

متعلقہ خبریں