پاکستان کا تجارتی خسارہ 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کا تجارتی خسارہ 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا . نومبر میں خسارہ 5 ارب ڈالر تھا، تازہ اعداد و شمار کے مطابق تجارتی خسارہ 20 ارب 64 کروڑ ریکارڈ کیا گیا ہے .

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا تجارتی خسارہ 20 ارب ڈالر سے زائد ہو گیا ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق ادارہ شماریات نے تجارتی اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں . تازہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال میں ملک کا تجارتی خسارہ 20 ارب 64 کروڑ ڈالر تک جا پہنچا ہے . جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے 5 ماہ میں بیرون ملک سے 33 ارب ڈالرز کی اشیاء امپورٹ کی گئی ہیں . جولائی تا نومبر صرف 12 ارب 36 کروڑ ڈالرز کی برآمدات ہوئیں . ادارہ شماریات کے مطابق خوراک کی اشیاء، موبائل فونز، گاڑیاں اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں بھی اضافہ سامنے آیا ہے . بتایا گیا ہے کہ 673 ارب روپے سے دودھ، کریم، گندم، چائے، چینی، پام آئل جبکہ پہلے 5 ماہ میں 85 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز موبائل فونز کی درآمدات رہیں . علاوہ ازیں پیٹرولیم مصنوعات کی امپورٹ 8 ارب 37 کروڑ ڈالرز رہیں . جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں پیٹرولیم درآمدات 112 فیصد زیادہ رہی ہیں . رپورٹس کے مطابق رواں مالی سال کے5 ماہ کے دوران ساڑھے 81کروڑ ڈالر کی کاریں درآمد کی گئیں . بتایا گیا ہے کہ 6 ارب ڈالر زرعی سامان، 2 ارب ڈالر کی ٹیکسٹائل مصنوعات اور 2 ارن 70 کروڑ ڈالرز سے زائد کا لوہا، اسٹیل، ایلومینیم اور سونا درآمد کیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں