ٹیلی کام سروسز پر ودہولڈنگ کی شرح میں اضافے کا امکان، انٹرنیٹ بھی مہنگا ہوجائے گا،عوام کے لیے بری خبرآگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ٹیلی کام سروسز پر ودہولڈنگ کی شرح میں 5 فیصد اضافہ کا امکان ہے . ذرائع ٹیلی کام سیکٹر کے مطابق حکومت ٹیلی کام سروسزپر ودہولڈنگ ٹیکس 10 سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے پر غور کررہی ہے .

ذرائع نے بتایا کہ ودہولڈنگ ٹیکس بڑھنے سے ٹیلی کام خدمات اور انٹرنیٹ بھی مہنگا ہوجائے گا . ذرائع ٹیلی کام سیکٹر کے مطابق پاکستان میں 187 ملین ٹیلی کام سروس استعمال کرنے والے افراد میں سے 98 فیصد پری پیڈ ہیں . ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ودہولڈنگ ٹیکس 8 فیصد تک کم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی . . .

متعلقہ خبریں