عمران خان کے ٹوئٹ پر مریم اورنگزیب کا تبصرہ

(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نےوزیر اعظم عمران خان کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏‎عمران صاحب آپ نے بھی مان لیا آپ سمیت سیلیکٹرزکی ‎سیلیکشن اچھی نہیں تھی . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جب ووٹ اور اُمیدوار چوری کے ہوں تو یہی حال ہوتا ہے .

نعرے، وعدے، جھوٹ، لوٹ مار کا بازار گرم اور کارکردگی صفر ہے . مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام مسائل کا شکار ہوں تو یہی حال ہوتا ہے جو کے پی میں عمران مافیا کا ہوا، ‎اب ہر الیکشن کا نتیجہ آپ کو آپ کے جانے کی خبر دے گا . انہوں نے کہا کہ معاملہ آپ کے امیدواروں کی سیلیکشن کا نہیں ہے، عمران صاحب کنوئیں کا گندا پانی چند ڈول نکالنے سے پاک نہیں ہوجاتا . خیال رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے تسلیم کیا ہے کہ ان کی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں غلطیاں کیں اور ان کا خمیازہ بھگتا . . .

متعلقہ خبریں