کراچی کا بلدیاتی ایکٹ متازعہ ہو گیا!گورنر سند ھ نے بڑا فیصلہ کر لیا

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل کا معاملہ الجھتا جا رہا ہے، گورنر سندھ نے ایک بار پھر ترمیمی بل پر دستخط نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے . جبکہ سندھ حکومت نے گورنر کے اعتراضات کے بعد بل میں مزید ترمیم کی تھی .

ترمیم کے بعد چودہ دسمبر کو یہ ترمیمی بل گورنر سندھ کو دستخط کے لیے دوبارہ موصول ہوا تھا، تاہم گورنر سندھ کے ذرائع نے کہا ہے کہ اس بل پر تمام اپوزیشن اور سندھ کی دیگر جماعتوں کو شدید تحفظات ہیں . نجی چینل نے ذرائع کے حوالےسے بتایا تھا کہ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ نےاس سے قبل بل پر ڈی ایم سیز ختم کرنے، ٹاؤنزبنانے، خفیہ رائےشماری، غیرمنقولہ املاک پر پراپرٹی ٹیکس نہ ملنے سمیت دس اعتراضات اٹھائے تھے . ذرائع کا کہنا ہے کہ ترمیمی بل میں گورنر سندھ کے صرف خفیہ رائے شماری کے اعتراض کو دور کیا گیا تھا اور بل ترمیم کے بعد چودہ دسمبر کو گورنر سندھ کو دستخط کے لیے موصول ہوا تھا . . .

متعلقہ خبریں