وزیراعظم نے سیکریٹری پاور ڈویژن علی رضا بھٹہ کو تبدیل کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے سیکریٹری پاور ڈویژن علی رضا بھٹہ کو تبدیل کردیا . علی رضا بھٹہ کو تبدیلی کے بعد سیکریٹری پٹرولیم ڈویژن تعینات کیا گیا ہے .

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سیکریٹری پاور ڈویژن علی رضا بھٹہ کو تبدیل کر دیا ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں علی رضا بھٹہ کو سیکریٹری پاور ڈویژن کے عہدے سے ہٹا کر سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے . کچھ روز پہلے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ڈاکٹر ارشد محمود جو کہ سیکریٹری پٹرولیم کے عہدے پر تعینات تھے ان کو ہٹا دیا گیا تھا . بتایا گیا ہے کہ علی رضا بھٹہ کی جگہ سید آصف حیدر شاہ کو سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات کیا گیا ہے . علاوہ ازیں گریڈ 22 کی ناہید دورانی کو سیکریٹری وفاقی تعلیم و تربیت تعینات کرتے ہوئے سیکریٹری قومی ورثہ کا اضافی چارج بھی تفویض کیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں