عمران صاحب آپ نے بھی مان لیا آپ سمیت سلیکٹرزکی سلیکشن اچھی نہیں تھی،مریم اور نگزیب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نیوزیر اعظم عمران خان کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ نے بھی مان لیا آپ سمیت سلیکٹرزکی سلیکشن اچھی نہیں تھی . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جب ووٹ اور اْمیدوار چوری کے ہوں تو یہی حال ہوتا ہے .

، وعدے، جھوٹ، لوٹ مار کا بازار گرم اور کارکردگی صفر ہے . مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام مسائل کا شکار ہوں تو یہی حال ہوتا ہے جو کے پی میں عمران مافیا کا ہوا، اب ہر الیکشن کا نتیجہ آپ کو آپ کے جانے کی خبر دے گا . انہوں نے کہا کہ معاملہ آپ کے امیدواروں کی سلیکشن کا نہیں ہے، عمران صاحب کنوئیں کا گندا پانی چند ڈول نکالنے سے پاک نہیں ہوجاتا . . .

متعلقہ خبریں