ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: جنوبی افریقا کی افغانستان کیخلاف بیٹنگ جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں جنوبی افریقا کی افغانستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور پروٹیز نے ایک وکٹ کے نقصان کے 12 رنز بنا لیے ہیں۔
احمد آباد میں کھیلے جا رہے گروپ ڈی کے میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ایڈم مارکرم اور کوئنٹن ڈی کوک نے اننگز کا آغاز کیا ہے لیکن 12 کے مجموعے پر مارکرم فضل حق فاروقی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
خیال رہے کہ افغانستان کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ جنوبی افریقا نے کینیڈا کو 57 رنز سے شکست دی تھی۔

WhatsApp
Get Alert