ماہرہ خان اب بھی اپنے سابقہ شوہر سے رابطے میں ہیں؟

(قدرت روزنامہ)پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے سابقہ شوہر سے اب بھی رابطے میں اور ان سے گہرا تعلق بھی ہے . حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ ماہرہ خان نے بتایا ہے کہ جہاں ازلان کی خوشی اور دیگر معاملات کی بات آتی ہے تو میں، میری فیملی اور میرے سابقہ شوہر سب ایک ہی پیچ پر نظر آتے ہیں .

اداکارہ نے بتایا ہے کہ وہ ازلان کے معاملات میں کسی قسم کی کوئی اونچ نیچ نہیں ہونے دینا چاہتی ہیں اس لئے وہ ہمیشہ سب سے رابطے میں رہتی ہیں . ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ والدین کو اپنی اولاد کی خاطر بہت کچھ قربان کرنا پڑتا ہے اور خاص طور پر ایک ماں کے لئے آگے بڑھنا بہت مشکل ہوجاتا ہے . اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے سابقہ سسرال والوں سے میرے تعلقات بہت اچھے ہیں کیونکہ میں اسی گھر میں بڑی ہوئی اور پرورش پائی ہے . ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ یہ اچھی بات ہے کہ علیحدگی کے باوجود بھی دونوں جگہ سے میرے بیٹے کو بھرپور توجہ اور پیار ملتا ہے اور صرف اس کی خوشی کی خاطر ہم سب اپنے دلوں میں ایک دوسرے کے لئے کوئی کڑواہٹ نہیں رکھتے ہیں . . .

متعلقہ خبریں