پیپلز پارٹی بیک ڈور رابطوں پر نہیں چلتی،بیک ڈور رابطوں والے سب ہمارے خلاف جا کر ملا کرتے تھے۔پی پی رہنما قمر زمان کائرہ کا بیان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت ناکام ہو چکی ہے . پیپلز پارٹی بیک ڈور رابطوں پر نہیں چلتی،بیک ڈور رابطوں والے سب ہمارے خلاف جا کر ملا کرتے تھے .

انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری نے جو نئے فارمولے کی بات کی ہے،میرا ان سے ابھی کوئی رابطہ نہیں ہوا کہ انہوں نے کس کی بات کی ہے . یہاں واضح رہے کہ 20 دسمبر کو سابق صدر آصف زرداری نے کہا تھا کہ ملک چلانے اور سنبھالنے کے لیے ایک سوچ ہوتی ہے، فارمولا بنا بناکر ملک کا بیڑا غرق کررہے ہیں . پہلے دن ہی کہا تھا کہ نیب چلے گی تو حکومت نہیں چلے گی . جب بھی ملک پر مشکلات آئیں پیپلز پارٹی نے ملک کا ساتھ دیا، پاکستان کے مسائل سے ہم واقف ہیں، ہمارے مسئلے ہم ہی حل کرسکتے ہیں . مجھے آنے والی نسلوں کا سوچنا ہے، آج بھی بھٹو صاحب اور بی بی بے نظیر مجھ سے بات کرتی ہیں . ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواب شاہ میں ہونے والے ظہرانے کی ایک تقریب میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا . ، انہوں نے کہا کہ مجھے آنے والی نسلوں کا سوچنا ہے . مجھے فکر ہے کہ آنے والے پندرہ سالوں میں کیا ہوگا، ہم نے قربانیاں دیں اور سیاست سے رشتہ جوڑا . انہوں نے اپنے خطاب میں کارکنان کو بتایا کہ آج بھی شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور شہید بی بی بے نظیر مجھ سے بات کرتی ہیں . اننہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا قرضہ 30 ارب تھا جو آج بڑھ کر 60 ارب تک ہوگیا ہے، میں نے کل نوابشاہ کے دورے پر نکلا تو مجھے ڈر تھا کہ کوئی انڈہ نہ دے مارے، زندگی موت کا کوئی بھروسہ نہیں ہے، اللہ قبر تک ایمان دے، میں جیل گیا تھا تو بتا کر جیل گیا تھا . میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ ہم سب کو ایمان دے، ہم سب مل کر ملک کو مسائل سے نکالیں گے . . .

متعلقہ خبریں