مریم نواز کی نااہلی ختم ہوگئی تب بھی وزیراعظم کی دوڑ میں شہباز شریف آگے ہوں گے، رانا ثنااللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما رانا ثنائ￿ اللہ نے کہا ہے کہ اگر مریم نواز کی نااہلی ختم ہوگئی تب بھی مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیراعظم بننے کی دوڑ میں سب سے آگے شہباز شریف ہی ہوں گے . نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنائ￿ اللہ نے کہا کہ مریم نواز نے بالکل درست کہا ہے کیونکہ ایک باضابطہ پارٹی کا فیصلہ اْس پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ہی ہو گا جو اکثریت لے کر سامنے آئے گی .

پارلیمانی پارٹی کے کسی ممبر کو وزیراعظم بننے سے نہیں روکا جائے گا . ہو سکتا ہے کہ کوئی غیر متوقع فیصلہ ہو جائے . انہوں نے کہا کہ ہمارے ورکرز جب بھی نعرہ لگاتے ہیں وہ نواز شریف کے نام کا ہی نعرہ لگاتے ہیں لیکن اگر ایسا ہو کہ نواز شریف اْس وقت موجود نہیں ہیں یا وہ خود وزیراعظم نہیں بننا چاہتے تو پھر اس کے بعد سینئیر ترین شخص میاں شہباز شریف ہی ہیں . انہوں نے کہا کہ اگر مریم نواز کی نا اہلی بھی ختم ہو گئی ، پارٹی کے آٹھ دس سینئیر لوگ موجود ہیں، جو نواز شریف کے بعد ذمہ داریاں سنبھالتے ہیں لیکن نواز شریف کے بعد فوری جو سینئیر ترین شخصیت ہیں وہ شہباز شریف ہی ہیں . رانا ثنائ￿ اللہ نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے جو ممبرز منتخب ہو کر نواز شریف کے سامنے آئیں گے اْن کے لیے کسی قسم کا کوئی پرہیز نہیں ہو گا . انہوں نے پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا کہ پارٹی لیڈر میاں نواز شریف ہیں، کسی کو اس معاملے پر کوئی اختلاف نہیں ہے ، باقی تمام لوگ اپنی سینیارٹی کے مطابق کام کر رہے ہیں، اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ ورکرز کی پارٹی کو لے کر کوئی کنفیوڑن نہیں ہے . ورکرز اس وقت پارٹی کی سینیارٹی شخصیات پر متفق ہیں . #/s# . .

متعلقہ خبریں