رمضان المبارک کی آمد کو100 دن باقی، پہلا روزہ 2 اپریل کو ہوگا

ریاض (قدرت روزنامہ) عالم اسلام ہجری سال (1443 (2022 عیسوی کے لیے رمضان کے بابرکت مہینے کا بے تابی سے انتظار کر رہا ہے . ماہرین فلکیات نے کہاہے کہ ماہ صیام کی آمد کو فی الحال تین ماہ اور 10 دن باقی ہیں .

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری فلکیات کے انسٹی ٹیوٹ نے بتایاکہ یکم اپریل 2022 بہ مطابق 29 شعبان المعظم کی شام کو رمضان المبارک کا چاند دیکھا جائیگا . توقع ہے کہ اسی شام رمضان المبارک کا چاند نظرآجائے گا . اور فلکیاتی اعتبار سے ماہ رمضان کا آغاز 2 اپریل 2022 بروز ہفتہ کو ہوگا اور اس طرح فلکیاتی حسابات کے مطابق ماہ مقدس کی آمد میں 100دن باقی ہیں . جہاں تک ماہ رجب کے آغاز کی بات ہے تو رجب کا چاند 29 جمادی الثانی 1443 ہجری بہ روز منگل سعودی وقت کے مطابق ٹھیک 8:46 بجے )قاہرہ وقت کے مطابق (7:46پر پیدا ہوگا . ماہر فلکیات کی مطابق مصری ادارہ فلکیات کے ابتدائی حسابات سے پتا چلتا ہے کہ سال 1443 ہجری کے لیے رجب کی پہلی تاریخ بدھ 2/2 2022 کو ہوگی . خیال رہے کہ ہجری، قمری یا اسلامی کیلنڈر مہینوں کے تعین کے لیے قمری چکر پر مبنی حساب کتاب رکھتا ہے . بعض عرب ممالک جن میں سعودی عرب بھی شامل ہے قمری کیلنڈر کو سرکاری کیلنڈرکے طور پر استعمال کرتا ہے . اسلامی کیلنڈر کا آغاز حضرت عمر فاروق کے دور سے ہوا . انہوں نے 12 ربیع الاول بہ مطابق 24 ستمبر622 سے قمری اسلامی سال کا آغاز ھجرت مدینہ سے کیا . . .

متعلقہ خبریں