حکومت کا ورلڈ بینک کے تعاون سے فروٹ پلانٹیشن کے آغاز،ایکوٹورازم کے فروغ کیلئے انگریز دور کے منرو ٹریک کی بحالی کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے خیبر پختونخوا میں بلین ٹری پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد ملازمین کے گریڈ بڑھانے کا وعدہ کیا تھا،کچھ تیکنیکی وجوہات کی بنا پر گریڈ میں اضافے کا معاملہ تاخیر کا شکار ہیں،ملازمین کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے . ان کا مزید کہنا تھا کہ فروٹ پلانٹیشن کے ذریعے ملک میں ہزاروں گرین جابز کے مواقع پیدا ہونگے . اس موقع پر ریڈ پلس پراجیکٹ نارتھ کے کوآرڈینیٹر اظفر حسن انصاری نے معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی کوپراجیکٹ سائٹس کے دورے کے موقع پر کیے گئے مشاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا . . .