امین گنڈا پور نے مریم نواز کیلئے انتہائی غیرمہذب زبان استعمال کرنے کی حد کردی

مظفرآباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے رہنماء علی امین گنڈا پور نے نائب صدر ن لیگ مریم نواز کیلئے بیہودہ اورانتہائی غیرمہذب زبان استعمال کرنے کی حد کردی، امین گنڈا پور نے کہا کہ او ڈاکو رانی مریم! تمہارے منہ پر اتنے تھپڑ پڑیں گے کہ تمہاری سرجری اتر جائے گی ، جو تم نے ہمارے پیسوں 8 کروڑ کروائی ہے . تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیرمیں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے نائب صدر ن لیگ مریم نواز کیلئے بیہودہ اورانتہائی غیرمہذب زبان استعمال کرتے ہوئے کہا کہ او ڈاکو رانی مریم! تمہارے منہ پر اتنے تھپڑ پڑیں گے کہ تمہاری سرجری اتر جائے گی ، جو تم نے ہمارے پیسوں 8 کروڑ کروائی ہے .

مریم سنو، تیرا دادا لوہار تھا، تمہاری بیٹی کی شادی پر تمہارے باپ نوازشریف نے مودی کو بلایا ، اس وقت نظر نہیں آیا کہ مودی کشمیر میں نوجوانوں کو مار ہے، ہماری بیٹیوں کی عصمت دری کررہا ہے،تم نے اس دن تیار ہوکر 32 کلو سونا پہنا ہوا تھا تمہارے دادے کی گوالمنڈی دکان میں اتنا لوہا نہیں تھا، جتنا تم نے سونا پہنا ہوا تھا، یہ ہمارے پیسوں کا سونا ہے . یہ بلاول بھٹو جو زرداری کے حرام کے پیسوں پر پلا ہو اہے، یہ اب امریکا گیا ہوا ہے، اس کی یہ حیثیت ہے کہ جب عمران خان نے کہا کہ خودداری پر کمپرومائز نہیں کروں گا اور جواب دیا کہ ایبسولوٹلی ناٹ ، یہ بلاول امریکا چلا گیا اور ہماری بے عزتی کروا دی، وہاں کسی نے اس سے ملاقات تک نہیں کی، یہ ان کی اوقات ہے، 25جولائی پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر یقین دہانی کروائیں تاکہ آئندہ یہ حکومت نہ کریں . کچھ دنوں نے آزاد کشمیر میں دھاندلی کا شور چل رہا ہے، یہاں حکومت مسلم لیگ ن کی ہے، اب ان کو ہار نظر آرہی ہے تو دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں . علی امین گنڈا پور کی ایک خاتون کیلئے غیراخلاقی ، غیرپارلیمانی اور غیرمہذب الفاظ میں تنقید پر رہنما مسلم لیگ ن طلال چودھری نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کیخلاف گھٹیا زبان درازی کرنے والی زبانیں کھینچ لیں گے، شہد کی بوتلیں استعمال کرنے والے اپنے گھر کی تربیت دنیا کو دکھا رہے ہیں . گنڈا پور کی زبان سے پتہ چل گیا کہ پی ٹی آئی کس کلچر کی پیداوار ہے . گندے وزیر کی گندی ذہنیت اور گندی زبان آزاد کشمیر میں ڈی چوک والا گند پھیلا رہی ہے . سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکمران ٹولے کا شرافت ، تہذیب اور جمہوریت سے دور کا بھی واسطہ نہیں، مریم نواز کیخلاف زبان درازی عمران خان کی مرضی سے کی گئی، عمران خان کے بیانات اس حقیقت کی عکاسی ہے کہ یہ آزادکشمیر میں الیکشن ہار چکے ہیں، بیانات اور تقریروں سے عمران خان حکومت کی ذہنیت جھلک رہی ہے . . .

متعلقہ خبریں