قاسم خان کی تقریر کا ویڈیو کلپ لائیں، خیبرپختونخوا حکومت کا وفاق کو چیلنج، کسانوں کیلئے ڈیزل پر 55 روپے سبسڈی کا بڑا اعلان!

پیٹرول بم گرانے کے بعد اب اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، ہماری اور پنجاب حکومت کی کارکردگی کا موازنہ کر لیں: شفیع جان


پشاور (ڈیلی قدرت نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات، شفیع جان نے وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کھلا چیلنج دیا ہے کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کے بیٹے قاسم خان کی اس تقریر کا کوئی ایک ویڈیو کلپ سامنے لے آئے جس میں انہوں نے مبینہ طور پر پاکستان سے ‘جی ایس پی پلس’ (GSP Plus) کا درجہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کے ہمراہ ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
شفیع جان نے وفاقی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر پے در پے پیٹرول بم گرانے کے بعد اب یہ حکومت ‘اسمارٹ لاک ڈاؤن’ کی طرف جانے کی تیاریاں کر رہی ہے، جس سے عام آدمی مزید پس جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے صوبے کے کسانوں کے لیے ایک شاندار ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ خیبر پختونخوا حکومت زراعت کے فروغ اور کسانوں کی سہولت کے لیے ڈیزل پر 55 روپے فی لیٹر کی بھاری سبسڈی کا بوجھ خود برداشت کرے گی۔ معاون خصوصی نے ناقدین کو چیلنج کیا کہ وہ پنجاب حکومت اور خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی کا کھلے عام موازنہ کر کے دیکھ لیں، صوبائی حکومت کے عوامی فلاح کے کام خود حقائق بیان کر دیں گے۔

WhatsApp
Get Alert