ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اقبال محسود کی صاحبزادی گولی لگنے سے جاں بحق

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محسود خان کی 19 سالہ بیٹی جاں بحق ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق مقتولہ ماہ نور جو میڈیکل کی طالبہ تھیں ہفتے کی رات تقریباً 10 بجے اپنے گھر کی چھت پر موجود تھیں کہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی انہیں لگ گئی۔
گلشن اقبال تھانے کے ایس ایچ او محمد سعود کے مطابق انہیں شدید زخمی حالت میں قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ اتوار کی دوپہر دوران علاج دم توڑ گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی قانونی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے تاہم اہلخانہ کی جانب سے مقدمہ درج کروانے میں ہچکچاہٹ ظاہر کی جا رہی ہے۔
دریں اثنا قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔
مزید دریافت کریں
