بلوچستان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ، بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد

لورالائی(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے لورالائی میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرکے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ اور ایس ایس پی ڈاکٹر فہد احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ اطلاع پر پولیس نے پوڑی ٹک پہاڑ کے علاقے میں کامیاب کارروائی کی اور دہشتگردی میں استعمال ہونے والا بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ برآمد شدہ مواد میں 10 کلو ٹی این ٹی، 8 کلو بلیک ایکسپلوزیو شامل جب کہ4 آئی ای ڈیز (2 چھوٹے، 2 بڑے)، 11 ڈیٹونٹرز اور 6 میٹر سیفٹی فیوز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں دیگر بارودی مواد میں 165 ایس ایم جی راؤنڈز، 1 کلو بال بیرنگز اور 11 میٹر بونا کورڈ بھی شامل ہے ۔

ڈی آئی جی لورالائی جنید احمد شیخ کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کا دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن کردار جاری رہے گا۔

WhatsApp
Get Alert