90 فیصد خبریں جھوٹ اور من گھڑت، ایران مذاکرات کے نتائج حیران کن ہونگے: ٹرمپ

واشنگٹن: (قدرت روزنامہ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فیک نیوز اور مختلف پولز کو حیرت سے دیکھ رہا ہوں، 90 فیصد خبریں جھوٹ اور من گھڑت ہوتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران میں آنے والے نتائج حیران کن ہوں گے، اگر ایران میں نئی قیادت سمجھداری کا مظاہرہ کرے تو ملک کا مستقبل خوشحال ہو سکتا ہے۔

امریکی صدر نے واضح کیا کہ اسرائیل نے انہیں ایران کے خلاف کسی جنگ میں شامل نہیں کیا، انہوں نے ایک بار پھر اپنے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ وہ شروع دن سے اس بات پر قائم ہیں کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔

ٹرمپ کے مطابق ایران سے متعلق فیصلے 7 اکتوبر کے واقعات کے تناظر میں کیے گئے، انہوں نے میڈیا کوریج کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے گمراہ کن قرار دیا۔

WhatsApp
Get Alert