پی سی بی نے سری لنکن کھلاڑی داسن شناکا پر ایک سال کی پابندی عائد کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن کھلاڑی داسن شناکا پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی۔
پی سی بی کے مطابق داسن شناکا ایک سال تک پی ایس ایل میں حصہ نہیں لے سکیں گے،شناکا اورلاہور قلندرز کے معاہدے کا معائنہ کیا اور حتمی فیصلہ کیا، پلیئر رجسٹریشن شرائط اور سہ فریقی معاہدے کی واضح خلاف ورزی کی گئی۔
پی سی بی کا کہناتھا کہ داسن شناکا پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر لاگو ہوگیا اور وہ 2027 ایڈیشن کے لئے نااہل قرار ہیں۔
داسن شناکا کا کہناتھا کہ پی ایس ایل سے دستبرداری کے اپنے فیصلے پر دلی افسوس کا اظہار کرتا ہوں،پاکستان کے عوام پی ایس ایل کے شائقین اور کرکٹ کمیونٹی سے معذرت خواہ ہوں،پی ایس ایل ایک باوقار ٹورنامنٹ ہے اور مجھے اپنے عمل سے ہونے والی مایوسی کا بخوبی احساس ہے،دستبرداری کے وقت میرا کسی اور ٹورنامنٹ میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔
پی سی بی کا کہناتھا کہ کھلاڑیوں کے معاہدوں اور پیشہ ورانہ اصولوں پر سختی سے عمل درآمد جاری رکھاجائے گا۔
