کوئٹہ میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی کوششیں ، گرین بس منصوبے میں مزید توسیع، 60 نئی بسوں کے لیے سروے مکمل، شہری ماحولیاتی بہتری کے لیے حکومتی اقدامات کے منتظر


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے گرین بس منصوبے میں مزید توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے تحت 60 نئی گرین بسوں کی کھیپ کے لیے سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی منظوری کے بعد ان بسوں کے لیے مجوزہ روٹس کا تعین بھی کر دیا گیا ہے، جہاں شہریوں کو باقاعدہ سفری سہولت فراہم کی جائے گی ذرائع نے یو این اے کو بتایا ہے کہ نئی گرین بسیں سی ایم ہاس سے اپنی سروس کا آغاز کریں گی اور ہنہ اوڑک روڈ، بائی پاس، زرغون ٹان گیٹ، نواکلی بائی پاس اور بی اے مال سے گزرتی ہوئی کوہلہ پھاٹک تک چلیں گی۔ اس روٹ کا انتخاب شہری آبادی، ٹریفک کے دبا اور سفری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو فائدہ پہنچایا جا سکے حکام کے مطابق اگر تمام انتظامی اور مالی امور بروقت مکمل ہو گئے تو اس نئے روٹ پر گرین بس سروس کا باقاعدہ آغاز آئندہ چند ماہ میں، ممکنہ طور پر جولائی تک کر دیا جائے گا۔ اس اقدام سے شہر میں ٹریفک کے مسائل میں کمی، سفری سہولتوں میں بہتری اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ میں مدد ملے گی دوسری جانب گرین بسوں کی دوسری کھیپ کے لیے بھی حکومتی سطح پر منصوبہ بندی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ایک تفصیلی سمری وزیراعلی بلوچستان کو ارسال کر دی گئی ہے، جس میں مزید روٹس اور بسوں کی فراہمی کی تجاویز شامل ہیں مجوزہ دوسرے مرحلے کے روٹ میں بلیلی چیک پوسٹ سے چشمہ بائی پاس، سرہ غڑگی اور نواکلی بائی پاس سے ہوتے ہوئے کوہلہ پھاٹک تک کے علاقے شامل کیے گئے ہیں۔ ان علاقوں کو شامل کرنے کا مقصد شہر کے مضافاتی اور کم سہولت یافتہ علاقوں کو مرکزی شاہراہوں سے منسلک کرنا ہے تاکہ وہاں کے مکینوں کو بھی جدید سفری سہولیات میسر آ سکیں گرین بس منصوبہ نہ صرف شہریوں کو سستی اور معیاری سفری سہولت فراہم کرے گا بلکہ اس سے نجی ٹرانسپورٹ پر انحصار میں کمی آئے گی اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔شہری حلقوں نے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ جیسے پھیلتے ہوئے شہر میں جدید اور منظم پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرے گی تاکہ عوام کو درپیش سفری مشکلات کا خاتمہ ہو سکے گرین بس منصوبہ بلوچستان حکومت کے ان اہم اقدامات میں شامل ہے جن کا مقصد شہری انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا اور عوام کو جدید سہولیات فراہم کرنا ہے، جبکہ اس کی کامیابی مستقبل میں مزید ٹرانسپورٹ منصوبوں کی راہ بھی ہموار کرے گی۔

WhatsApp
Get Alert