ایف آئی اے میں نوکری کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مختلف شعبوں میں 1394 خالی آسامیوں کے لیے پاکستان بھر سے درخواستیں طلب کر لیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق یہ مواقع ان نوجوانوں کے لیے ہیں جو ایک پیشہ ور قانون نافذ کرنے والے ادارے کا حصہ بن کر جرائم کے خلاف کام کرنا، قومی سلامتی کو یقینی بنانا اور دیانت داری کے ساتھ خدمات انجام دینا چاہتے ہیں۔

امیدوار آن لائن درخواست دینے کے لیے سرکاری ویب سائٹ (www.npftas.pk) پر اپلائی کر سکتے ہیں۔ جبکہ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 مئی 2026 مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ملک میں قومی سلامتی کے تحفظ، عوامی مفادات کے دفاع، قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور پیچیدہ جرائم کے سدباب کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہے۔

WhatsApp
Get Alert