پی ایس ایل پلے آف کی دوڑ تیز، 6 ٹیمیں آخری مرحلے میں ٹکرانے کو تیار

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کا سنسنی خیز مرحلہ منگل سے لاہور میں دوبارہ شروع ہو گا۔

کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں لاہور پہنچ چکی ہیں۔ جہاں پلے آف مرحلے کے لیے 6 ٹیموں کے درمیان مقابلہ جاری رہے گا۔

فائنل فور میں جگہ بنانے کے لیے ملتان سلطانز کو اپنے 3 میں سے کم از کم ایک میچ جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 میں سے 2 میچ جیتنا ہوں گے۔ دوسری جانب حیدرآباد کنگز، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کو اپنے تمام باقی میچز جیتنا لازمی ہیں۔ جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو نہ صرف کامیابیاں درکار ہیں بلکہ دیگر ٹیموں کی شکست کا بھی انتظار کرنا ہو گا۔

پشاور زلمی پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔ جبکہ راولپنڈی ایونٹ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

انفرادی کارکردگی میں سفیان مقیم 13 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ جبکہ حسن علی 11 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ بیٹنگ میں کوسل مینڈیز 401 رنز کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔ جبکہ حسن نواز 288 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

گزشتہ میچز میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو واضح برتری سے شکست دی جبکہ کراچی کنگز کو ملتان سلطانز کے ہاتھوں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔

WhatsApp
Get Alert