اسلام آباد یونائیٹڈ کی شاندار بولنگ، حیدرآباد کنگز مین 80 رنز پر ڈھیر

لاہور(قدرت ورزنامہ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں اسلام آباد کی شاندار بولنگ کی بدولت حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم 80 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ میں حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم 16 ویں اوور میں 80 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کنگز مین کی جانب سے عثمان خان 25 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔آصف محمود 12، صائم ایوب 12، عرفان خان 9، کپتان مارنس لبوشین 5، گلین میکسویل 1، حنین شاہ 1 جبکہ معاذ صداقت، حسن خان اور محمد علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

یونائیٹڈ کی جانب سے رچرڈ گلیسن، شاداب خان اور عماد وسیم نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سلمان مرزا نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

WhatsApp
Get Alert