ٹیوٹا نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی فورچیونر کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹويوٹا انڈس موٹرز کمپنی (IMC) نے پانچ ماہ کے دوران دوسری بار Toyota Fortuner کے پیٹرول ویریئنٹس کی قیمت میں 25 لاکھ روپے کی بڑی کمی کر دی ہے۔
کمپنی کی جانب سے اس اقدام کو بظاہر ’’35ویں سالگرہ اسپیشل آفر‘‘ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم آٹو انڈسٹری کے ماہرین کے مطابق اتنی بڑی کمی کسی پریمیم گاڑی میں غیر معمولی ہے اور اس کے پیچھے مارکیٹ کی بدلتی صورتحال کارفرما ہو سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق
Toyota Fortuner G Petrol Price
فور چیونر کے ’’G‘‘ پیٹرول ویرینٹ کی قیمت میں کمپنی کی جانب سے 25 لاکھ 4 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 1 کروڑ 49 لاکھ 39 ہزار روپے سے کم ہو کر 1 کروڑ 24 لاکھ 35 ہزار روپے پر آ گئی ہے ۔
Toyota Fortuner V Petrol Price
فورچیونر کے ’’V ‘‘ پیٹرول ویرینٹ کی قیمت میں 25 لاکھ 74 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت ایک کروڑ 49 لاکھ 35 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی ایک کروڑ 75 لاکھ 9 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی تھی ۔
ماہرین کے مطابق کسی پریمیم SUV کی قیمت میں اتنی بڑی کمی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ طلب میں کمی، بڑھتی مہنگائی، اور صارفین کی خریداری کی قوت میں کمی جیسے عوامل مارکیٹ کو متاثر کر رہے ہیں۔
