نسلہ ٹاور کیس! بڑی گرفتاریاں ہوگئیں، گرفتار افراد میں کون کون شامل؟

کراچی(قدرت روزنامہ) اینٹی کرپشن ایسٹ نے ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی آصف میمن کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائرکٹر لینڈ عاطف علی خان اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ریکوریز شیخ فرید کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔حکام کے مطابق ملزمان معطل تھے لیکن اس کے باوجود گلستان جوہر بلاک 2، 16 اور کورنگی میں زمینوں کے غیر

قانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہونے کے علاوہ وہ آصف علی میمن کے غیر قانونی احکامات پر عملدرآمد کر رہے تھے۔نجی چینل کے ذرائع کے مطابق ایک اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زبیر بھی مقدمے میں نامزد ہے تاہم وہ فرار ہوگئے، حکام کے مطابق ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کیس میں محکمہ اینٹی کرپشن کو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے رکھا ہے جس کے بعد پولیس نے کئی مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر نسلہ ٹاور کے ذمہ داران کے خلاف مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج کیا گیا۔