وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں ن لیگ کے صدر نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم نے بین الاقوامی صورتحال سے بھی نواز شریف کو آگاہ کیا۔
نوازشریف نے کہا کہ وفاق اور پنجاب مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے پالیسی اپنائیں ، ہم نے عوام کی مشکلات کو کم کرنا ہے، ملاقات میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔
