کراچی میں سمندری ہوائیں ساکن، موسم آج بھی شدید گرم رہنے کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37سے 39ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ اس وقت شہر میں سمندری ہوائیں وقت ساکن ہیں اور نمی کا تناسب 48 فیصد ہے۔

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

پیر کو سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت اور مٹھی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کراچی، سکھر، سبی، لسبیلہ اور ٹھٹھہ میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور میں 40،لاہور میں 37، اسلام آباد ،کوئٹہ میں 34، پشاور میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور، شیخوپورہ ، پاکپتن، فیصل آباد ،گجرات اور وہاڑی سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش بھی ہوئی، کئی علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔

خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں بھی بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے پانچ افراد جاں بحق ہوئے جبکہ بابو سر ٹاپ، نانگا پربت اور بٹوگاہ ٹاپ پر وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

WhatsApp
Get Alert