قطر کی خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی تعریف

قطر (قدرت روزنامہ)قطر کے وزیر اعظم نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔

وزیراعظم شہبازشریف اور قطری وزیر اعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے جاری سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام امیرقطرکے جلد دورہ پاکستان کے منتظرہیں۔

دوسری جانب قطری وزیراعظم نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ قطر مشرق وسطیٰ میں امن سلامتی اور استحکام کیلئے سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

WhatsApp
Get Alert