لاپتہ بیٹے صفی اللہ سے خاندان سمیت لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں، والد محمد نور کی کوئٹہ میں پریس کانفرنس

کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ) کوئٹہ کے رہائشی محمد نور نے کہا ہے کہ میرے بیٹے سے میں اور خاندان والے لا تعلقی کا اعلان کرتے ہیں ‘یہ بات انہوںنے گزشتہ روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا محمد نور نے کہا ہے کہ میرا بیٹا صفی اللہ گزشتہ ڈیڈھ ماہ سے کوئٹہ کے علاقے ایئر پورٹ روڈ گھر سے نکلا ہے تاحال واپس نہیں آیا جو تاحال لاپتہ ہے انہوںنے کہا ہے کہ اگر اس کا کسی کالعدم تنظیم یا ملک کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو ہمارا اور خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

WhatsApp
Get Alert