لاپتہ بھائی سے خاندان سمیت لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں، محمد سجاد کی پریس کانفرنس

کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ) کوئٹہ کے رہائشی محمد سجاد نے کہا ہے کہ میرا بھائی سے ہم اور خاندان سمیت لا تعلقی کا اعلان کرتے ہیں ‘یہ بات انہوںنے گزشتہ روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا سجاد علی نے کہا ہے کہ میرا بھائی محمد ثاقب گزشتہ ڈیڈھ ماہ سے کوئٹہ کے علاقے ایئر پورٹ روڈ گھر سے نکلا ہے تاحال واپس نہیں آیا جو تاحال لاپتہ ہے انہوں نے کہا ہے کہ اگر اس کا کسی کالعدم تنظیم یا ملک کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو ہمارا اور خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
