حج 2026: پھوار والے پنکھوں اور ٹھنڈے پانی کے نلکوں کی تنصیب

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں عازمین حج کو گرم موسم میں بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے پھوار والے پنکھوں اور ٹھنڈے پانی کے نلکوں کی تنصیب کے ساتھ جدید نظام فعال کو کردیا گیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی رائل کمیشن برائے مکہ اور مقدس مقامات کے تحت کدانہ ڈیویلپمنٹ کمپنی غیر منافع بخش شعبے کے اشتراک سے اپنے خصوصی آپریشنل اقدامات کے تحت مِسٹ سسٹم اور پانی کے سپلائی سسٹم پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس کا مقصد عازمین حج کو سکون فراہم کرنا اور حج سیزن کے دوران اُن کے روحانی تجربے کے معیار کو بڑھانا ہے۔

یہ مِسٹ سسٹم پانچ آپریشنل اسٹیشن پر مشتمل ہے جہاں چھ ہزار سے زائد مِسٹ کالم موجود ہیں جو فی گھنٹہ 1500 میٹر کی کیپیسیٹی پیدا کر رہے ہیں۔

انہیں ماحول کو ٹھنڈا رکھنے اور مقدس مقامات پر درجہ حرارت کم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے جس سے عازمین کے لیے موزوں ماحول پیدا ہوتا ہے تاکہ وہ اپنی عبادات آسانی اور اطمینان سے کر سکیں۔

رپورٹس کے مطابق پانی کے سپلائی سسٹم میں پانچ اسٹیشن موجود ہیں جو 25 ہزار سے زائد ٹھنڈے پانی کے نلکے فراہم کر رہے ہیں جنہیں حکمت عملی کے ساتھ کئی مقامات پر لگایا گیا ہے تاکہ عازمین حج کے لیے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

WhatsApp
Get Alert