تمپ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی،کالعدم تنظیم بی ایل ایف (BLF) سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد امیر بخش کو ہلاک


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ)بلوچستان کے علاقے تمپ میں سیکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم بی ایل ایف (BLF) سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد امیر بخش کو ہلاک کر دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد کا تعلق کونشقلات سے تھا، جبکہ کارروائی کے دوران اس کا ایک ساتھی زخمی بھی ہوا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد علاقے میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دیگر تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ فورسز نے جائے وقوعہ سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا ہے۔ علاقے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور مفرور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی حکام نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی۔

WhatsApp
Get Alert