سونے اور چاندی کی قدر میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی! جانیے فی تولہ تازہ ریٹس

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے مطابق 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کمی دیکھی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ ریٹس کے مطابق ہفتہ 9 مئی 2026 کو 24 قیراط کے حامل سونے کی قدر میں 400 روپے کمی آئی جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے کی سطح پر آگیا۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 423,235 روپے پر آگیا ہے جس میں 343 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جاری کردہ ریٹس کے مطابق 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 314 روپے کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 387,979 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 12 روپے کمی سے 8,513 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 10 روپے کمی سے 7,298 روپے میں کی ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا جہاں فی اونس سونا 4713 ڈالر پر ٹریڈ ہوا اور اس میں 4 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی 80.29 ڈالر فی اونس رہی جس میں 0.12 ڈالر کی کمی دیکھی گئی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے اور چاندی کے ریٹس کا تعین انٹر بینک ایکسچینج ریٹ اور عالمی مارکیٹ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے جس کے باعث روزانہ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا جاتا ہے۔

WhatsApp
Get Alert