سونے کی قیمت میں معمولی کمی، 11 مئی 2026 کو فی تولہ کتنے میں دستیاب؟

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی۔ چاندی بھی سستی ہوگئی۔24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کمی دیکھی گئی جبکہ ہفتے کے روز جاری کردہ سونے اور چاندی کے یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیے گئے ریٹس کے مطابق ہفتہ 9 مئی 2026 کو 24 قیراط کے حامل سونے کی قدر میں 400 روپے کمی آئی جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے کی سطح پر آگیا۔
اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 423,235 روپے پر آگیا ہے جس میں 343 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔جاری کردہ ریٹس کے مطابق 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 314 روپے کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 387,979 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 12 روپے کمی سے 8,513 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 10 روپے کمی سے 7,298 روپے میں کی ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا جہاں فی اونس سونا 4713 ڈالر پر ٹریڈ ہوا اور اس میں 4 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی 80.29 ڈالر فی اونس رہی جس میں 0.12 ڈالر کی کمی دیکھی گئی۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے اور چاندی کے ریٹس کا تعین انٹر بینک ایکسچینج ریٹ اور عالمی مارکیٹ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے جس کے باعث روزانہ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا جاتا ہے۔
