کوٹلی: سیاسی کارکنوں میں تصادم، 1 جاں بحق، 2 زخمی

(قدرت روزنامہ)کوٹلی کے حلقہ ایل اے 12 چڑھوئی میں 2 سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں ہونے والے تصادم اور جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک جماعت کا کارکن جاں بحق ہو گیا، جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

کوٹلی کے ایس ایس پی راجہ محمد اکمل خان کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت ظہیر کے نام سے ہوئی ہے۔

 

جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں جھگڑے کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔

مظفر آباد: میڈیا کو کوریج سے روک دیا گیا

ادھر مظفر آباد کے حلقہ ایل اے 27 کے پولنگ اسٹیشن کوپرا گلی میں بھی 2 گروپوں میں جھگڑا ہوا ہے جس کے بعد وہاں پولنگ کاعمل رک گیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert