بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، بینیفشریز کیلیے اہم پیغام جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی بینیفشریز خواتین کیلیے اہم پیغام جاری کر دیا گیا۔

بی آئی ایس پی کی طرف سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بینیفشری خواتین کی سہ ماہی امدادی رقم جب ان کے ڈیجیٹل والٹ میں منتقل ہوگی تو انہیں متعلقہ بینک کی جانب سے ایک ایس ایم ایس موصول ہوگا، جس میں اطلاع دی جائے گی کہ ان کی رقم ان کے ڈیجیٹل والٹ میں منتقل کر دی گئی ہے۔

پیغام میں کہا گیا کہ رقم وصول کرنے کے بعد بینیفشریز کو ایک اور ایس ایم ایس موصول ہوگا، جس میں نکلوائی گئی رقم کی مکمل تفصیلات درج ہوں گی، اس طرح بینیفشریز آسانی سے جان سکیں گی کہ ان کے اکاؤنٹ میں کتنی رقم آئی تھی اور انہوں نے کتنی رقم نکلوائی ہے۔

بی آئی ایس پی نے مزید کہا کہ اگر کوئی ریٹیلر بینفشریز کو مکمل رقم ادا نہ کرے یا کسی قسم کی کٹوتی کرے، تو وہ ایس ایم ایس کی بنیاد پر اپنی مکمل رقم کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert