امریکا نے 85 پاکستانی طلبا اور محققین کو فل برائٹ اسکالر شپ فراہم کر دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا نے 85 پاکستانی طلبا اور محققین کو فل برائٹ اسکالر شپ فراہم کر دیں۔
یو ایس ای ایف پی کے مطابق اس سال 71 ماسٹرز، 14 پی ایچ ڈی اور 6 فل برائٹ فارن لینگویج ٹیچنگ اسسٹنٹ فیلوشپ دی گئیں۔
پاکستانی طلبا امریکی جامعات میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کریں گے۔
واضح رہے کہ فل برائٹ پروگرام امریکا اور پاکستان کی حکومتوں کے مشترکہ تعاون سے جاری ہے۔
2005 سے اب تک 3 ہزار پاکستانی طلبا اس پروگرام کے تحت وظائف حاصل کر چکے ہیں۔
